داعش نے کابل میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی

 کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے ذمہ دار عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی نے ایک ٹیلی گرام چینل پر کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خودکش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔

Previous Post Next Post