پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پہلے کمرشل کیلئے انہوں نے لمبے بالوں کا شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل کروالیا تھا کیوں کہ پیسے زیادہ ملے تھے۔
اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام کی مہمان بنیں جس دوران انہوں نے پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر بات کی۔
سونیا حسین نے دوران انٹرویو اپنے پہلے کمرشل سے ملنے والی تنخواہ کے حوالے سے بتایا کہ مجھے پہلے کمرشل کے ایک لاکھ ملے تھے جسے سن کر میں بے ہوش سی ہوگئی تھی۔
سونیا کے مطابق دوران شوٹنگ مجھے کہا گیا کہ آپ کے بال بہت لمبے ہیں انہیں شولڈر تک کاٹنا پڑے گا، میں نے پوچھا کہ پیسے مل رہے ہیں نا تو کاٹ دیں جس کے بعد انہوں نے میرے بال شولڈر تک کاٹ دیے اور پھر ان کٹے ہوئے بالوں کو اپنے پاس رکھ لیا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ لمبے بالوں کے بعد چھوٹے شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل میرے گھر والوں کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔