بھارت کے 58 سالہ معروف اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنما نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریش بابو نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں اور تیسری بیوی کو ابھی طلاق نہیں دی ہے جبکہ ان کے 3 بچے بھی ہیں۔
نئے سال کے آغاز پر نریش بابو نے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد دی اور جلد شادی کرنے کا اعلان کیا۔
اداکار کی تیسری بیوی نے شوہر کی چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ کسی صورت نریش کو چوتھی شادی نہیں کرنے دوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تیسری اہلیہ نے نریش کو ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ فلیٹ میں پکڑا تھا اور چپل سے پٹائی کی کوشش کی تھی تاہم سکیورٹی نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔
واضح رہے کہ پاوترہ لوکیش بھی طلاق یافتہ ہیں، دونوں کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔