ویرات کوہلی کی انوشکا شرما کے ساتھ ساحل پر پکنک کی تصاویر وائرل

 ممبئی: بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ساحل سمندر پر پکنک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس سے یوں دکھائی دیتا ہے جیسے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر ہیں۔

انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا بلکہ صرف دل والا ایک ایموجی ساتھ میں ڈال دیا ہے۔


بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کی ہاں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش 2021 میں ہوئی۔

معروف جوڑے نے رواں ہفتے اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ منائی تھی اور اپنے اکاؤنٹس پر بچی کی پیاری سی تصاویر شیئر کی تھیں۔

انوشکا شرما نئی آنے والی فلم ’چک دے ایکسپریس‘ میں نظر آئیں گی اور یہ ان کی بچی کی پیدائش کے بعد پہلی فلم ہے

Previous Post Next Post