یوٹیوبرڈکی بھائی اور عروبہ جتوئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 لاہور: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور سوشل میڈیا اسٹار عروبہ جتوئی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔



سعود الرحماں المعروف ڈکی بھائی نے اپنی شادی کی تقریبات کی سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعود الرحمان نے لکھا ’ہمیشہ کیلئے میری‘ جبکہ انہوں نے ساتھ میں لال رنگ کا دل والا ایموجی بھی ڈالا ہے۔


عروبہ نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن لکھا ’محبت اور مسرت کیلئے جو ہم مل کر ہمیشہ منائیں گے‘۔

شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

Previous Post Next Post