اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی، دیپیکا

 بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان کی کامیابی پر  پریس میٹنگ  کے دوران جذباتی ہوگئیں ۔



بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 500 کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،  اس دوران   فلم کی کاسٹ بشمول شاہ رخ خان ، جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈکون سمیت فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے  پریس کانفرنس کی۔


 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیپیکا نے  جذباتی  ہوتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ 'اگر شاہ رخ خان نہیں ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی'۔


دیپیکا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو میں نے سوچا نہیں تھا کہ ہم ریکارڈ  توڑدیں گے، ہم نے تو صرف ایک اچھی فلم بنائی ہے اور یہ ہی بات شاہ رخ نے مجھے میری پہلی فلم کے وقت سکھائی تھی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ کو ان لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو آپ کو خوش کریں، یہاں  کام کرنے کے لیے بہت خوبصورت ماحول ہے اور اسی لیے فلم دیکھنے والے اس پر اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔


دپیکا کا  مزید کہنا تھا کہ ’چاہے وہ فلم  اوم شانتی اوم ہو یا چنئی ایکسپریس اسے اگر کچھ خاص بناتا ہے تو وہ ہمارا تعلق اور اعتماد ہے ، شاہ رخ نے مجھے اعتماد دیا، میں جو بھی کرتی ہوں مجھے پتا ہوتا ہے کہ شاہ رخ میرے ساتھ ہیں‘۔

Previous Post Next Post