صحیفہ جبار نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کی شرائط بتادیں


  لاہور: پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے فلم اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کی شرائط بتادیں۔


خلیل الرحمان قمر اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر منفی طور پر خبروں کی سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن وہ ایک باصلاحیت ادیب ہیں اور شوبز انڈسٹری کو انہوں کافی شاہکار دیئے ہیں۔


صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں خلیل الرحمان قمر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی جبکہ انہوں نے ایک انٹرویو میں ڈرامہ نگار کو بیہودہ بھی قرار دیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں صحیفہ جبار سے پوچھا گیا کہ اگر ان کو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک پروجیکٹ آفر کیا جائے تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہوجائیں گی۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کو اس پروجیکٹ میں بڑی رقم آفر کی جائے اور پورے پروجیکٹ کے دوران ان کی خلیل الرحمان قمر سے ملاقات نہ ہو تو وہ ضرور پروجیکٹ پر دستخط کریں گی۔

Previous Post Next Post