چائے پاپے سے ناشتہ کرنے والوں کیلئے بری خبر

 ناشتے کیلئے چائے  اور پاپوں کاجوڑ  بہترین تصور کیا جاتا ہے اور بیشتر لوگ چائے پاپا کو ہی ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین کی جانب سے اسے صحت کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

  تو آئیے جانتے ہیں کہ چائے سے پاپا آپ کو کس طرح نقصان پہنچاسکتے ہیں ؟



ماہرین کا کیا کہنا ہے؟


پاپا ایک خشک اور شوگر سے بھرپور  ڈبل روٹی کی ایک  قسم ہے جس میں  شامل شوگر کی بھاری مقدار ، جیلاٹن اور  ٹرانس فیٹس  انسان کی قوت مدافعت کو متاثر کرتے ہیں۔

مایو کلینک کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق  میں بتایا گیا کہ  پاپے میں روٹی سے بھی زیادہ کیلوریز ہوتی ہے،  تقریباً 100 گرام پاپے یا بسکٹ میں407 کلو کیلوری ہوسکتی ہے۔



پاپے کس سے بنائے جاتے ہیں؟

 ڈیجیٹل  ڈیلی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پاپے  کو اکثر باسی روٹی سے بنایا جاتا ہے، جو صحت کو نقصان پہنچانے کی ایک بڑی وجہ ہے، پاپا بنانے میں چینی، تیل، میدے اور خمیر کا استعمال کیا جاتا ہے، جو مضر صحت ہے جس سے کھانے والے کو  پیٹ کی خرابی  جیسے  مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


چینی:

میٹھی چائے اور میٹھے پاپے ناشتے میں خوب مزہ دیتے ہیں لیکن چینی کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں شوگر کا  لیول بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کا لیول متاثر ہوتا ہے۔ روزانہ پاپے کھانے سے آپ شوگر کے مریض اور موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔



کاربوہائیڈریٹ:

پاپے اور چائے  میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے۔

Previous Post Next Post