کراچی والے کرلیں تیاری،کڑاکے کی سردی ہے آنے والی، 13 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتاہے، سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔