کچھ کچھ ہوتا ہے کی 'انجلی' نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟

 1998 کی بلاس بسٹر  بالی وڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں 'انجلی' کا کردار نبھانے والی اداکارہ ثنا سعید نے منگنی کر لی۔



ثنا سعید نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے منگیتر سابا وانر نے انہیں پروپوز کیا، اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا البتہ دل والے ایموجی کے ساتھ 'انگوٹھی' کا ایموجی بنایا۔


ثنا کی پوسٹ پر کئی معروف فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اداکارہ کے منگیتر سابا وانر ساؤنڈ ڈیزائنر ہیں جو کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

واضح رہے ثنا سعید نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا، وہ فلم میں شاہ رخ خان اور  رانی مکھرجی کی بیٹی بنی تھیں۔


ثنا جن  فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ان میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور فگلی شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ نچ بلیے کے 7ویں سیزن اور جھلک دکھلا جا کے نویں سیزن کا حصہ رہ چکی ہیں۔

Previous Post Next Post