رباط: مراکش میں کشتی ڈوبنےسے 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 24 مسافروں کو بر وقت کارروائی کرکے بچالیا گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیاجبکہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے۔
خبرایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور ڈوبنے والے 24 افراد کو بچالیاگیاتھا ، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں سوار تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو اسپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے۔