جونی لیور سے مشابہ مداح نے نقل اتار کر اداکار کو بھی حیران کردیا

 بھارت کے سینئر اداکار جونی لیور خود سے مشابہت رکھنے والے مداح نے  اپنے سامنے کمال نقل اتار کر  اداکار کو حیران کر دیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سے تھوڑی مشابہت رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار روہن لگاس نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران مزاحیہ اداکار جونی لیور سے ملاقات کی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران روہن لگاس نے جونی لیور کے سامنے ان کے جیسی اداکاری کر کے انہیں حیران کر دیا۔


روہن لگاس نے جونی لیور کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ جونی لیور سے ملاقات کے بعد زندگی کا خواب پورا ہو گیا۔

Previous Post Next Post