افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی

 افغان حکومت نے لڑکیوں کوپانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دے دی۔



افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم سے جاری اعلامیے میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔

 افغان وزارت تعلیم کی جانب سے افغانستان کے اسکولوں، مدارس اور تعلیمی مراکز کو ہدایت کی گئی ہےکہ پانچویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے اسکول و تعلیمی مراکز کھول دیے جائیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیےگئے تھے۔

Previous Post Next Post