قندھار :طالبان نے شہر کے اسٹیڈیم میں 4چوروں کے ہاتھ کاٹ دیے

 طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بارقندھار شہر کے فٹ بال اسٹیڈیم میں سینکڑوں لوگوں کے سامنے چوری اور دیگر جرائم کے ملزموں کے ہاتھ کاٹ دیے۔ 

 طالبان نے سینکڑوں تماشائیوں کی موجودگی میں نو مبینہ مجرموں کو انتقامی کارروائی کے قانون کے تحت سزائیں دیں۔



ڈکیتی کے الزام میں چار افراد کے ہاتھ کاٹ دیے گئے، جب کہ پانچ افراد کو شادی سے باہر جنسی تعلقات قائم کرنے پر کوڑے مارے گئے۔ 

طالبان، جو اگست 2021 سے افغانستان میں اقتدار میں واپس آئے ہیں، اس سے قبل طالبان نے صوبہ فراہ میں قتل کے الزام میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دی۔ تاہم، یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے سرعام ہاتھ کاٹنے کا مظاہرہ کیا ہے۔

Previous Post Next Post