نائیجیریا کی ریاست ایڈو کے ٹام ایکیمی ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کا انتظار کرتے 32 مسافروں کو مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر اغوا کر لیا۔
ریاستی گورنر کی ویب سائیٹ کے مطابق اے کے 47 سے لیس مسلح شخص نے ریلوے اسیشن پر موجود 32 افراد کو یرغمال بنانے کے بعد اغوا کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چرواہوں کے قبیلے کے ایک شخص نے اسلحے کے زور پر تیل کی پیداوار میں مرکزی حیثیت کے حامل شہر ’واری‘ جانے کیلئے ٹرین کا انتظار کرنے والے 32 مسافروں کو اسلحے کے ذور پر اغوا کر لیا ہے جبکہ اسٹیشن پر موجود کچھ لوگوں کو گولیاں لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک کے طول اور عرض میں پھیلتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کی ایک تازہ مثال ہے اور اس صورتحال کو ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے مسلح شخص نے 32 افراد کواغوا کر لیا ہے جبکہ ایک شخص اغواکار کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس، فوج اور مقامی باشندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، امید ہے چند گھنٹوں میں مغویوں کو تلاش کرکے اغواکار کے چنگل سے بازیاب کرالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں اغوا کیے گئے لوگوں کو بھی اکتوبر تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔