کراچی میں سابق انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر سمیت 25 افراد کو لوٹ لیا گیا

 کراچی میں سابق انٹرنیشنل اسنوکر  پلیئر سمیت 25 افراد کو لوٹ لیا گیا۔



ڈاکو اسنوکر کلب کے کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے ، 25 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

سابق انٹرنیشل اسنوکر  پلیئر محمد بلال کا کہنا ہے کہ پنجاب سے نیشنل گیم کیلئے کراچی آئےتھے۔

یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں ملزمان کو اسنوکر کلب میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسنوکر کلب میں داخل ہوتے وقت ملزمان نے ماسک سے چہرے چھپائے ہوئے تھے، ملزمان نے کلب میں موجود تمام لوگوں کو قطار میں کھڑا کیا، فوٹیج میں قطار میں لگے شہریوں سے تسلی سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان کو تمام افراد کے موبائل فون اور نقدی  تھیلی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈکیتوں نے 6 منٹ تک اطمینان سے واردات کی۔

Previous Post Next Post