نئی دہلی: بھارت میں کارسواروں نے لڑکی کو ٹکر ماردی اور گاڑی تلے دبی لڑکی کو 20 کلومیٹرتک گھیسٹ کر لے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں نئے سال کے موقع پر پیش آنے والے لرزہ خیز واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کے نیچے دبی لڑکی کو گھیسٹ کر لے جاتی ہوئی کار کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار لڑکی کوٹکرمارنے والی گاڑی نے یو ٹرن لیا اور لڑکی کے گاڑی کے نیچے پھنسے ہونے کے باجود کار سوار ایک ڈیڑھ گھنٹہ اسی علاقے میں گاڑی چلاتے رہے۔
عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار نہیں رکے تو ان کا پیچھا کیا اور پولیس کو مطلع کیا۔ لڑکی کی لاش گاڑی سے گرنے کے بعد کار سوار فرار ہوگئے۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کار سواروں کو پھانسی دی جانی چاہیے