کووڈ 19 اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے۔



یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کی وبا کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔


عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے 30 جنوری 2020 کو کووڈ 19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا جس کا مقصد اس حوالے سےتحقیق اور احتیاطی اقدامات کے عمل کو تیز کرنا تھا۔


ایمرجنسی کمیٹی کا حالیہ اجلاس 27 جنوری کو ہوا تھا جس میں کووڈ کی وبا کے حوالے سے سفارشات ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کو بھجوائی گئی تھیں۔


اب اس حوالے سے عالمی ادارے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں ایک بار پھر کہا گیا کہ کووڈ کی وبا اب بھی ایک عالمی بحران ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کووڈ کی وبا کے حوالے سے ایمرجنسی کمیٹی کے دیے گئے مشورے سے متفق ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کے اس خیال کو تسلیم کیا کہ کووڈ کی وبا ابھی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور اس مشورے کو سراہا کہ اس عمل کے دوران احتیاط سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ منفی نتائج سے بچ سکیں۔


اس سے قبل 27 جنوری کو عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے لگ بھگ 40 ہزار اموات کووڈ کے نتیجے میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

Previous Post Next Post