کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 115 افغان قیدی رہا کردیےگئے۔
جیل حکام کے مطابق افغان قیدیوں کو بسوں کے ذریعےکوئٹہ روانہ کر دیا گیا، افغان قیدیوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالےکیا جائےگا۔
حکام کا کہنا ہےکہ تمام افغان قیدی گزشتہ دو سے تین ماہ سے جیل میں تھے، افغان قیدیوں پر غیرقانونی رہائش سمیت مختلف مقدمات تھے۔
جیل حکام نے بتایا ہےکہ رہائی پانے والوں میں ایک افغان خاتون بھی شامل ہے۔