ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار افضال احمدانتقال کر گئے

 فلم اور ٹی وی کے لیجنڈ اداکار افضال احمد انتقال کر گئے۔



رپورٹ کے مطابق افضال احمد پچھلے کئی سال سے فالج کے مرض کی وجہ سے زیرِ علاج تھے۔ انہیں برین ہیمبریج کے باعث گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے اپنے زمانے میں بےحد شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں۔

انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد  ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔


Previous Post Next Post