پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کےذریعےایپلی کیشن ڈاؤن لوڈکا آپشن معطل ہوگیا،گوگل پلےپرکریڈٹ کارڈکےذریعےایپلی کیشن ڈاؤن لوڈکاآپشن موجودہے، اسٹیٹ بینک نےبراہ راست ادائیگیوں کانظام معطل کرنےکافیصلہ کیاتھا،
گوگل کوادائیگی نہ ہونےپرکیرئیرپیڈایپ پاکستان میں معطل کی گئی ہیں،وفاقی حکومت نےایک ماہ میں پالیسی بنانےکابھی اعلان کررکھاہے، ٹیلی کام آپریٹرزنےوزارت آئی ٹی سےمعاملےپرمعاونت کی اپیل کی تھی،
وزارت خزانہ نےوزیرآئی ٹی کی تجویزپر گوگل کوادائیگی پررضامندی ظاہرکی تھی، وزیرآئی ٹی کویقین دلایاگیاتھاکہ کیریئرپیڈایپ کی ادائیگی شیڈول کےمطابق ہونگی،
اسٹیٹ بینک کوہدایت کےباوجودگوگل کوادائیگی نہ کی جاسکی، گوگل نےادائیگی نہ ہونےپرکیریئرپیڈایپ کی ڈاؤن لوڈنگ عارضی بندکردی