جیکولین نے رنویر اور ورون شرما کو سچ میں تھپڑ جڑ دیے

  بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے  فلم’ سرکس‘  کی شوٹنگ کے پہلے روز  اداکار ورون شرما اور  اداکار رنویر سنگھ کو سچ میں ہی تھپڑ  جڑ دیے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم کے کو اسٹارز رنویر سنگھ اور ورون شرما  سمیت فلم کی کاسٹ کے ساتھ  پروموشن میں مصروف ہیں ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیکولین نے فلم کی شوٹنگ کے  حوالے سے انکشاف کیا کہ    فلم سرکس کی شوٹنگ کے پہلے روز میں بہت گھبراہٹ کا شکار تھی اور فلم کی شوٹ کے درمیان انہوں نے رنویر اور ورون کو سین  کرنے کے بجائے سچ میں تھپڑ مار دیا۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'تھپڑ مارنے کے بعد مجھے  احساس  ہوا کہ جیسے میں نے برف توڑ دی ہے ۔'


جیکولین کے اس بیان پر ورون اور رنویر سنگھ نے  جواباً مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے  کہا  کہ  'تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ اگر اس وقت آپ  چہرا دیکھ لیتے تو حقیقت میں برف کی ضرورت تھی۔' 


واضح رہے فلم سرکس روہت شیٹی کی ڈائریکشن  میں بنائی گئی ہے جو آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Previous Post Next Post