لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مینجمنٹ کمیٹی نے سابق ہیڈ کوچ مارک کولز سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد مارک کولز سےرابطہ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی ویمن ٹیم کا کوچ مارک کولز کو بنانے کی خواہش مند ہے۔
واضح رہے کہ مارک کولز اس سے قبل بھی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں تاہم اس وقت ویمن ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ سلیم جعفر ہیں۔