جیوفلمز اور معروف ہدایتکار شعیب منصور کے پروڈکشن ہاؤس ’شو مین‘ کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔
نئی آنے والی فلم ’آسمان بولے گا‘ جیوفلمز کے تعاون سے اگلے سال 2023 کے وسط میں ملک اور بیرون ملک نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
یہ فلم بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد پاک فضائیہ کے بھر پور آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔
اس فلم کے ذریعے شعیب منصور کی 5 سال بعد واپسی ہورہی ہے، اِن کے کریڈٹ پر ’خدا کے لیے‘، ’بول‘ اور ’ورنہ‘ جیسی شہرۂ آفاق فلمیں موجود ہیں۔