برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر بننے والی نیٹ فلکس ڈاکومنٹری کا دوسرا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کے اندر موجود طبقاتی نظام پر تنقید کی اور کہا کہ شاہی عناصر نے اُن کے اور میگھن مارکل کے بارے میں نہ صرف خبریں میڈیا کو لیک کیں بلکہ من گھڑت باتیں بھی بنائیں۔
ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے شاہی زندگی کو ایک گندہ کھیل قرار دیا اور اس خاندان کا حصہ بننے والی خواتین کے دُکھ درد پر بھی بات کی۔
یوٹیوب پر اس ٹریلر کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے سینیئر ارکان اس دستاویزی فلم کو نظر انداز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔