فیفا ورلڈکپ: جاپان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست، کروشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان کو شکست دے دی۔



جاپان نے کھیل کے 43 ویں منٹ میں ڈائیزن مائیڈا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو 55 ویں منٹ میں کروشیا کے آئیوان پیریسک نے برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جسے فیصلہ کن بنانے کیلئے 30 منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔


اضافی وقت میں بھی مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر کرایا گیا۔


 دونوں ٹیموں کو 4،4  پینالٹی دی گئی۔ پینالٹی پر پہلی باری کروشیا کی تھی اور نکولا ولاسچ نے گول کردیا۔ پینالٹی شوٹس پر کروشیا نے تین بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ جاپان صرف ایک گول کرسکا۔


یوں کروشیا نے یہ مقابلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 1-3 سے اپنے نام کرلیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔


اس شکست کے ساتھ ایشین ٹیم جاپان کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پر پہنچا، اس ورلڈکپ میں جاپان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوران جاپان نے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں اسپین اور جرمنی کو بھی شکست دی۔

Previous Post Next Post