سلمان خان کے بعد شادی کروں گا، پربھاس

 معروف تیلگو اداکار پربھاس کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد شادی کریں گے۔



فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں تاہم ان چہ مگوئیوں میں ورون دھون کے اشارے پر مزید اضافہ ہوگیا تھا۔


فلم 'بھیڑیا' کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو 'جھلک دکھلا جا' کے مہمان بنی تھیں، دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔


جس کے بعد اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق گردانا تھا۔


اب تیلگو شو نندامری بالا کرشنا میں اداکار   پربھاس سے میزبان نے شادی کا سوال کیا جس پر پربھاس نے سلمان خان کے بعد شادی کا کہہ کر سب کو حیران کردیا۔ 

Previous Post Next Post