میسی 2022 میں ورلڈکپ جیتیں گے، 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

 ارجنٹینا نے 18 دسمبر کو فیفا فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر 36 سال بعد تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔



لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔


مگر حیران کن طور پر ایک ٹوئٹر صارف نے ساڑھے 7 سال قبل ہی پیشگوئی کردی تھی کہ 18 دسمبر 2022 کو لیونل میسی فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گے۔


جی ہاں واقعی جوز میگوئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔


انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ '18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے'۔

Previous Post Next Post