عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے شادی کرلی

 انگلینڈ: ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔



ریحام خان نے ٹویٹر اور فیس بک  پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور فیس بک اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر شیئر کردیں۔

ٹوئٹر صارفین نے ریحام خا ن کو شادی کی مبارک باد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 2005ء میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی جس کے بعد جنوری 2015ء میں انہوں نے عمران خان سے شادی کی تھی جو صرف 10 ماہ تک چل سکی۔

اکتوبر میں انہوں نے عمران خان سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔

Previous Post Next Post