افغانستان: طالبان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی لگا دی
طالبان نے افغانستان میں وائس آف امریکا اور دیگر چینلز پر پابندی عائد کر دی۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے وی او اے، ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی ریڈیو نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے پروگراموں کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر چینلز پر پابندی لگائی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان نے ان مبینہ شکایات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ، طالبان کی اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے مطابق چینلز پر پابندی آج سے نافذ العمل ہے۔