علی خان شاہ رُخ خان کے بعد کاجول کے ساتھ ویب سیریز کیلئے تیار

 


کراچی: پاکستانی اداکارعلی خان جلدایک بھارتی ویب سیریز میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ نظر آئیں گے۔



علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ شاہ رُخ خان کے بعد اب بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

وہ ایک بھارتی ویب سیریز ’دی گڈ وائف‘ میں کاجول کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔


انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اس ویب سیریز میں کاجول کے بوائے فرینڈ کا کردارادا کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سیریزمیں کاجول کے ساتھ ایک بولڈ سین بھی تھا جسے ہم دونوں نے کافی پیشہ ورانہ طریقہ سے ادا کیا۔

علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب کسی کام کو پیشہ ورانہ طور پر کیا جائے تو کسی بھی قسم کا سین کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔


مذکورہ ویب سیریز میں کاجول پاکستانی اداکار علی خان، کبریٰ سیت، شیبا چڈھا، عامر علی، اور وجے وکرم سنگھ   اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، ویب سیریز اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

Previous Post Next Post