بابر کو شادی کیلئے راضی نہیں کرتاکہیں ہماری جوڑی نہ ٹوٹ جائے: رضوان

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو جوڑی ٹوٹنے کے ڈر سے شادی کے لیے راضی نہیں کر تا۔



سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی قومی ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پروگرام میزبان نے محمد رضوان سے بابر اور ان کی جوڑی سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کیا ہے کہ آپ کی اور بابر کی جوڑی میں جو یہ چل جائے تو سب ٹھیک رہتا ہے۔


ویڈیو: فائنل میں انٹری کی خوشی، شاہین نے بابر رضوان کو ایک ساتھ گود میں اٹھالیا

جس کے جواب میں رضوان کا ہنستے ہوئے کہنا تھاکہ پہلے تو میں بابر کو شادی کے لیے راضی نہیں کر رہا کہ کہیں میری اور بابر اعظم کی جوڑی نہ ٹوٹ جائے، دوسرا یہ کہ ہماری جوڑی میں ساری بات صرف بھروسے کی ہے جس کے بارے میں کپتان نے بھی بات کی ہے۔

Previous Post Next Post