کوک اسٹوڈیو کا گانا پسوڑی ریلیز کے بعد سے دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہا۔
گلوکار علی سیٹھی اور شے گِل کے اس گانے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں پسوڑی کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔
درحقیقت پسوڑی نے معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس کے گانے بٹر کو بھی پیچھے چھوڑا حالانکہ یہ بینڈ دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے۔
بی ٹی ایس کا گانا بٹر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک بھارتی گانے Chaand Baaliyan کے نام رہا۔
پسوڑی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام میں ٹرینڈنگ آڈیو کے طور پر بہت زیادہ استعمال کیا گیا جس کے باعث لوگوں میں اس کے حوالے سے تجسس بڑھا۔
اسی وجہ سے گوگل پر اسے بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔