سرفراز رفیقی شہید کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور لیپرواسکوپک کے ماہر سرجن ڈاکٹر امیر محمد سولنگی اور جنرل فزیشن ڈاکٹر شاہد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،
دونوں شخصیات نے انہیں کراچی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور مفاد عامہ میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے تاریخی سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو بہتر انداز میں چلانے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر محمد سولنگی، ان کی میں شامل سینئر فزیشن ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر شکیل اعوان، پیرا میڈیکل اسٹاف، دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا،
ان کا کہنا تھا کہ آپ اور آپ کی ٹیم نے ذاتی دلچسپی اور سندھ حکومت کی مدد سے اسپتال کو ایک بار پھر نئی شناخت دی، یہ اسپتال دوبارہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا بہتر مرکز بنتا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔