پاکستانی اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ انھوں نے وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشن لگوائے ہیں۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے صبور علی سے ان کی شوہر علی انصاری کے ہمراہ انجیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا سوال کیا۔
جس کے جواب میں صبور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے۔
یہ بھی پڑھیں
سنجیدہ سین میں’صبور کی مسکراہٹ‘ کا وائرل سین، اداکارہ کا ایڈیٹر کو ’سیلوٹ‘
صبور علی ڈرامہ انڈسٹری میں گورے رنگ کو ترجیح دیے جانے پر ناراض
انجیکشنز سے متعلق بات کرتے ہوئے صبور کا کہنا تھا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے۔
انڈسٹری میں رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے کلچر پر بات کرتے ہوئے صبور علی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں کسی حد تک انڈسٹری میں موجود تھیں کیوں کہ کئی ڈرامے میرے ایسے بھی تھے جنہیں شوٹ ہونے کےباوجود پریویو کے بعد ری شوٹ کروایا گیااور مجھے کہا گیا کہ گوری بیس لگاکر سین دوبارہ شوٹ کیا جائے، اس وقت ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی۔