سدھو موسے والا قتل کے ماسٹر مائنڈ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

 ممبئی: سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو  کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔





بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد ایک مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ ‘اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا’۔


بھارتی میڈیا کے مطابق آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خود کو گولڈی برار بتا رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعووں کی تردید کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

Previous Post Next Post