بھارت کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی۔
بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13 کے آنے والے ایک شو کا پرومو بھارتی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہناز گل نے کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہو کہ آپ کو والدین کی سپورٹ حاصل ہے جومجھے حاصل نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں، مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن فیملی سپورٹ کرنے والی نہیں تھی لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔