لینڈ مافیاکی کراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی میں چائنا کٹنگ کی کوشش ناکام

 کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں صحافیوں کے نام پر 10 پلاٹس ہتھیانےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔



لینڈ مافیا کی  جانب سےکراچی پریس کلب صحافی سوسائٹی بلاک 3 پر چائنا کٹنگ کی کوشش کی گئی۔


دستاویز کے مطابق پریس کلب کے جعلی لیٹر ہیڈ پر ایل ڈی اے کو 10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی درخواست دی گئی، مبینہ خط اپریل 2020 میں ایل ڈی اے ڈائری ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا گیا۔


اس حوالے سے صدر  کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا کہنا ہےکہ  10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے جاری شدہ خط جعلی ہے، ایل ڈی اے کے مطابق انہوں نےکوئی الاٹمنٹ نہیں کی۔


سیکرٹری پریس کلب رضوان بھٹی نے بھی 10 پلاٹس الاٹ کرنے کے حوالے سے خط کو جعلی قرار دیا ہے۔


لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ضابطےکے خلاف الاٹ پلاٹ منسوخ کرنےکا حکم دے دیا۔


 ریئل اسٹیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے مختلف بلاکس میں قبضہ گروپس متحرک ہیں، قبضے کی کارروائی سرکاری سطح پر ہو رہی ہے۔

Previous Post Next Post