ہارٹ اٹیک کا انتباہ کرنے والی عام علامات

 ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔



عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے جو خون کی روانی بلاک کردیتا ہے۔


خون کے بہاؤ میں کمی کے نتیجے میں دل کے پٹھوں کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔


ہارٹ اٹیک سے متاثر فرد کی زندگی بچانے کے لیے فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی علامات کو جاننا ضروری ہے۔


ہارٹ اٹیک کی علامات

ہارٹ اٹیک کی علامات ہر فرد میں مختلف ہوسکتی ہیں، کچھ میں ان کی شدت معمولی یا معتدل ہوتی ہے تو کچھ میں بہت زیادہ شدید۔


ویسے کچھ افراد میں کسی قسم کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں یا یوں کہہ لیں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی چند عام علامات درج ذیل ہیں۔


سینے میں تکلیف (دباؤ کے احساس کے ساتھ)۔


سینے میں کھچاؤ۔


ایسی تکلیف یا بے چینی کی لہر کا احساس جو کندھوں، ہاتھوں، کمر، گردن، جبڑے، دانتوں یا پیٹ تک محسوس ہو۔


ٹھنڈے پسینے آنا۔


تھکاوٹ یا کمزوری۔


سینے میں جلن یا بدہضمی۔


اچانک سر چکرانا، غشی طاری ہونا یا ذہن پر قابو نہ رہنا۔


متلی


سانس لینے میں مشکل محسوس ہونا۔

خواتین میں کچھ ایسی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں جو مردوں میں عام نہیں ہوتیں جیسے گردن، بازو یا کمر پر بہت شدید درد ہونا، جیسے سوئیاں چبھ رہی ہوں۔


کئی بار ہارٹ اٹیک کا سامنا اچانک ہوتا ہے مگر بیشتر افراد میں انتباہی علامات اور نشانیاں کئی گھنٹے، دن یا ہفتوں قبل سامنے آجاتی ہیں۔


سینے میں تکلیف یا دباؤ (انجائنا) اکثر ابتدائی علامت ہوتی ہے۔

Previous Post Next Post