کیا چہرے کے دانوں کو ختم کرنےکیلئے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا چاہیے؟

 کوئی خصوصی تہوار ہو یا پھر کوئی  تقریب اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے چہرے پر اچانک سے Pimples(دانے) نکل آتے ہیں اور اسے جلد ختم کرنے کے لیے ہم  ایک نسخہ استعمال کرتے ہیں جو کئی عرصے سے چلا آرہا ہے۔



چہرے پر Pimples نکلنے کی صورت میں جو پہلا نسخہ اکثر استعمال کیا جاتا ہے وہ ہے کہ دانوں پر ٹوتھ پیسٹ لگالو۔


پرکیا واقعی چہرے پر دانوں کو جلد ختم کرنے کیلئے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا چاہیے؟ 


ٹوتھ پیسٹ دانوں کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں خشک کرنے والے اینٹی بیکٹیریل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں، تاہم جب چہرے کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء سے فوائد سے زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔


ٹوتھ پیسٹ میں ایک اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہوتا ہے جسے Triclosan کہتے ہیں،2017 میں، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)  نے ٹرائیکلوسن کوصابن،ہینڈ واش میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی کہ کیوں کہ یہ یہ تھائروائڈ ہارمون کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔


اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں بہت سے اجزاء(جیسے گلیسرین،کیلشیئم کاربونیٹ ،سوڈیم بائی کاربونیٹ وغیرہ) شامل ہوتے ہیں جو دانتوں کی صحت کو تو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو یہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔


چہرے کے دانوں سے  پھر کیسے چھٹکارا پایا جائے؟


سب سے پہلے تو چہرے پر نکلنے والے دانوں کو ہاتھ سے پھاڑنا نہیں چاہیے ، یہ چہرے پر ایکنی میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اس کے بعد متاثرہ جگہ کو ہلکے کلینزر سے دھو لیں اور پھر صاف تولیے  سے اس جگہ کو خشک کریں۔


جن لوگوں کو چہرے پر ایکنی ہوتی ہے وہ ٹوٹکے کرنے کے بجائے ماہر امراض جلد سے مشورہ ضرور کریں۔


Previous Post Next Post