کراچی: کچرے کے ٹرک میں گٹکے کی اسمگلنگ ناکام

 کراچی میں کسٹمز حکام نے کچرے کے ٹرک کے ذریعے گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ٹرک کو ضبط کرلیا۔



کسٹم حکام کے مطابق ناظم آباد میں خفیہ اطلاع پر پاکستان کسٹمز کے عملے نے کچرے سے لدے ٹرک کی تلاشی لی جہاں کچرے کے نیچے خفیہ طریقہ سے چھپایا گیا گُٹکا برآمد کیا جس کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔


دوسری جانب کسٹم حکام نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاء برآمد کرلی ہیں۔


کسٹم حکام کی جانب سے بس اور سامان کو تحویل میں لےکر ضبط کرلیا  گیا جن میں آئی فونز، اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکنگ آئل اور غیرملکی سگریٹس شامل ہیں۔


دونوں کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔




لاہورہائیکورٹ،وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کرنیکانوٹیفکیشن معطل  

لاہورہائیکورٹ نےوزیراعلیٰ پرویزالہی اورپنجاب کابینہ کوبحال کردیا

لاہور:ہم انہیں اعتماد کاووٹ لینےکاپابند نہیں کرتے،عدالت 

لاہور:وہ چاہیں تواپنےطورپراعتمادکاووٹ لےسکتےہیں، عدالت

اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل کو11جنوری کیلئے نوٹس جاری

Previous Post Next Post