معذور افراد کی زندگی بدل دینے والا سوٹ تیار

 فالج، پٹھوں میں کمزوری اور سکلیروسیس(جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتی ہے جس سے دیکھنے سمیت اپنا توازن برقرار رکھنے جیسے مسائل ہوتے ہیں)، سے متاثر افراد کو چلنے پھرنے میں مدد فراہم کرنے والا ایک خاص سوٹ بنایا گیا ہے۔



اس سوٹ کا نام 'مولی' ہے جس کو پہن کر متاثرہ افراد باآسانی چل سکتے ہیں جبکہ یہ سوٹ تکلیف کو کم کرکے جسم کو حرکت کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔


یہ سوٹ کام کیسے کرتا ہے؟


برطانوی نشریاتی ادارے  نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سوٹ کے کام کرنے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔


ویڈیو کے مطابق اس سوٹ میں ایک جدید ڈیوائس نصب کی گئی ہے جو پٹھوں کو وہ سگنل فراہم کرتی ہے جو دماغ  کسی وجہ سے نہیں کرپاتا۔


اس سوٹ کو پہننے کے بعد معذور افراد سوٹ میں نصب ڈیوائس کو چلنے پھرنے سے  ایک گھنٹے پہلے آن کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے اور پھر چلنے میں آسانی ہوتی ہے۔


'مولی' سوٹ میں 58 الیکٹروڈز لگائے گئے ہیں جو صرف کمزور پٹھوں تک سگنل فراہم کرتے ہیں۔


اس ٹرائل کا حصہ بننے والی ایک خاتون نے بتایا  کہ انہیں یہ سوٹ پہن کر معذوری کا احساس نہیں ہورہا۔


ویڈیو کے مطابق اس سوٹ کی قیمت 6 ہزار ڈالر ہے لیکن اسے عوام تک رسائی دینے میں مزید ٹرائلز کی ضرورت ہے جس کے بعد یہ 'مولی' سوٹ معذور افراد کیلئے دستیاب ہوگا۔ 

Previous Post Next Post