بھارت؛ آٹھویں جماعت کے 2 طلبا کی ساتھی طالبہ سے کلاس روم میں جنسی زیادتی

 ممبئی : بھارت میں آٹھویں جماعت کے 2 طلبا نے کلاس روم میں ساتھی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 



بھارتی میڈیا کے مطابق ہم جماعت طلبا کی جنسی زیادتی کا یہ واقعہ ممبئی کے ایک اسکول میں اُس وقت پیش آیا جب دیگر طلبا رقص کی پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے اور کلاس روم میں صرف تین طلبا رہ گئے تھے۔

کلاس میں موجود 2 طلبا نے زبردستی اپنی ہم جماعت طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس واقعے کی کسی کو بھی اطلاع نہ دینے تاکید کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ لڑکی تین روز تک اسکول نہیں آئی اور گھر میں بھی کافی پریشان رہی جس پر والدین نے اسے اعتماد میں لینے پر راضی کیا۔ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے متعلق والدین کو بتا دیا۔


والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں نو عمر طلبا کو حراست میں لے کر بچوں کی جیل میں منتقل کردیا۔ ملزمان کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Previous Post Next Post