اداکار عنایت خان بھی اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوگئے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔
عنایت خان نے انسٹاگرام اسٹوری درج کرتے ہوئے بتایا کہ رات کو جم سے گھر واپسی پر تقریباً 12:35 پر 2ضرورت مند لڑکوں نے پستول دکھا کر میرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا۔
اداکار نے لکھا کہ میں یہ بات شاید اسٹیٹس پر شیئر نہیں کرتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بارہوا ہے۔
عنایت خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر درخواست بھی کہ میری سندھ پولیس سے مودبانہ گزارش ہے کہ برائے مہربانی اسٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو انصاف دینے میں وقت لگے گا لیکن اپنا 100 فیصد دیں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں۔