گرم ترین ملکوں میں سے ایک کویت میں ژالہ باری

 دنیا کے گرم ترین ممالک میں سے ایک کویت میں ژالہ باری ہوئی  جس نے شہریوں میں خوشیاں بکھیر دیں۔



کویت میں بدھ کے روز سوشل میڈیا پر موسم سرما کی ژالہ باری کی تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں جہاں غیر معمولی موسمی تبدیلی پر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔


 دارالحکومت کویت سٹی میں ژالہ باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سےگرگیا۔


کویت کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 15 برسوں میں سردیوں کے موسم میں اتنے زیادہ اولے نہیں دیکھے۔

Previous Post Next Post