ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل ہے، اسرائیل

 مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔



اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔


اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

Previous Post Next Post