ارجنٹینا کےاسٹار فٹبالر کے سر پھرے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان ہی میں سے ایک بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی ہیں جس کی تازہ مثال ان کی انسٹاگرام پوسٹ ہے۔
نامور بھارتی فوٹو گرافر روہن شریستھا نے اپنے اکاؤنٹ پر میسی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر جس میں رنویر نے مزاحیہ طور پر فوٹو شاپ کیا اور روہن اور میسی کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر لگادی۔
فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کی گئی شیئر کردہ تصویر پر اداکار کی جانب سے فوٹوگرافر کو مینشن کرتے ہوئے لکھا گیا کہ 'فوٹو شاپ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مجھے فوٹو شاپ کر دیں'۔
تصویر پر فوٹو گرافر روہن شریستھا اور رنویر کے مداح خوب ہنسے، فینز کی جانب سے لیونل میسی کے کندھوں پر رنویر کے ہاتھ رکھنے کے انداز پر خوب مزاحیہ جملوں کا تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اداکار رنویر سنگھ کی فلم سرکس ریلیز ہوئی ہے جسے عوام کی جانب سے اب تک کوئی خاص پزیرائی نہیں ملی۔