لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔
چئیرمین پی س
ی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پرنیوزی لینڈ کے دورے کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا۔عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔
پی سی بی کے چئیرمین کے مطابق شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخارشامل ہیں۔ ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔