کراچی ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع ملنا چاہیئے: شاہد آفریدی

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو موقع ملنا چاہیئے۔ محمد رضوان احمد کو آرام کی ضرورت ہے۔



نجی چینل سے گفتگو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ محمد رضوان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کسی اور کو موقع دیں۔ رضوان کو آرام دیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ رضوان بطور اوپنر اپنا کردار چاہتے ہیں۔ ان ہی کی خواہش پر انگلینڈ کے خلاف اوپن کرائی گئی۔ کراچی میں ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود کو موقع ملنا چاہیئے۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو  بھی انگلینڈ کے خلاف موقع ملنا چاہیئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسکواڈ میں شامل تمام ہی کھلاڑی مضبوط ہیں۔ قومی سلیکشن کمیٹی انہیں  صیح جگہ استعمال کرے۔ جو کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہا، وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے، اچھا پرفارم کر نے پر قومی ٹیم میں  واپس آنے کا چانس ہوتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے کیا جائے۔


شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پر فارمنس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ  سب کو ساتھ لے کر چلنے کا نام ہے۔ کپتان کو باہر کے لوگوں سے مشورہ لینے کے بجائے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔


شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہیئے جس پر ہم اسٹینڈ نہ کر سکیں۔

Previous Post Next Post