کینسر کا مریض آزمائشی ادویات سے تندرست ہوگیا

 برطانیہ میں کینسر کی وجہ سے ایک سال کا وقت دیے جانے والے مریض نے آزمائشی ادویات کے ذریعے مکمل تندرست ہوکر سب کو حیران کر دیا۔



گریٹر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ رابرٹ گلین نے بتایا کہ کیسنر کی وجہ سے اس کے کندھے میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے وہ ساری رات جاگتا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے کہا، آزمائشی ادویات نے ان کے کینسر کو ختم کر دیا۔


آزمائشی ادویات کے بے مثال نتائج سے اب کینسر کے ہزاروں مزید مریضوں کے شفا پانے کی اُمید بھی پیدا ہوگئی ہے۔

Previous Post Next Post